حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شجر کاری پر تاکید کی روشنی میں جامعہ بعثت رجوعہ سادات کے ادارے بعثت بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں شجر کاری مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔جس میں نیم کی نرسری بنا کر سو سے زیادہ بیج بو دیے گیے، پولی تھین لفافوں کی جگہ بعثت کچن سے استعمال شدہ آئل کے خالی پیکٹ سے استفادہ کیا گیا۔
مستقبل میں مقامی درختوں کے بیجوں سے نرسریاں بنا کر ان درختوں کو علاقے بھر میں لگایا جائے گا جس سے نہ صرف علاقے کی آب و ہوا میں تبدیلی آۓ گی بلکہ یہ درخت ان طلباء کیلئے صدقہ جاریہ بھی ثابت ہوں گے۔
اس سلسلے میں طلباء و اساتذہ نے اسکول کے مالی بابا کے ساتھ مل کر یہ کام ایک دن میں سر انجام دیا، ہاسٹل کے طلباء اور اساتذہ کیلئے کھانا تیار کرنے کے دوران استعمال شدہ گھی اور تیل کے خالی پولی تھین لفافوں کو استعمال میں لا کر ماحولیاتی آلودگی میں بھی قدرے کمی لائی جا سکے گی۔